💚پیارے آقائے دو عالمﷺ کی رفتار سےمتعلق چند روایات💚


حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ میں نے پیارے آقائے دو عالمﷺ سے زیادہ تیز رفتار کسی کو نہیں دیکھا گویا کہ زمین پیارے آقائے دو عالمﷺ کے لئیے لپٹتی تھی۔
جب ہم لوگ پیارے آقائے دو عالمﷺ کے ساتھ چلتے تو تھک جاتے جب کہ آپﷺ کی رفتار معمولی ہوتی۔

ابنِ قیمؒ لکھتے ہیں کہ پیارے آقائے دو عالمﷺ رفتارِ ہونان چلتے تھے۔
(رفتارِ ہونان کے یہ معنی ہیں کہ سکون و وقار کے ساتھ بلا تکبر کے اور بنا کندھا ہلائے چلتے ایسے جیسے بلندی سے نشیبی زمین کی جانب)