💚چلنے پھرنے کے مسنون آداب💚

1۔ چلتے ہوئے بلا ضرورت اِدھر اُدھر نہ دیکھنا۔

2۔ بہت تیز نہ چلنا۔
حدیثِ مبارکہ ہے کہ پیارے آقائے دو عالمﷺ نے فرمایا کہ
بہت تیز چلنا مومن کا وقار کھوتا ہے

3۔ زمین پر اکڑ کر نہ چلنا۔

4۔ پیارے آقائے دو عالمﷺ چلتے ہوئے تہبند ذرا سمیٹ کر چلتے تھے۔

5۔ راستے میں پڑی ہوئی تکلیف دہ چیزوں کو ہٹانا سنّت ہے۔

6۔ اطمینان اور وقار کے ساتھ چلنا۔

7۔ تکبر سے پاؤں پٹخ کر نہ چلنا۔

8۔ اللہ کا ذکر کرتے ہوئے چلنا کہ جن جن مقامات پر اللہ کا ذکر کیا جائے گا وہ سب رستے قیامت کے دن ذکر کرنے والے کی شہادت دیں گے اور مغفرت طلب کریں گے اور وہ بہشت میں داخل ہو گا۔

9۔ راستوں میں چلتے ہوئے باتیں نہ کرنا کہ اکثر راستے شیطان کی کمین گاہ ہوتے ہیں۔

10۔ چلتے ہوئے عاجزی اور انکساری رکھنا اپنی اوقات کو یاد رکھتے ہوئے کہ ہماری ابتدا ایک گندے قطرے سے ہوئی۔

11۔ چلتے ہوئے جوتے پہن کر چلنا۔

12۔ ایک طرف ہو کر چلنا۔

13۔ راستے میں کھڑے ہوئے لوگوں کے درمیان سے نہ گزریں۔

14۔ مرد راستے میں کھڑی دو عورتوں کے درمیان سے نہ گزریں۔

15۔ چلتے ہوئے نگاہ نیچی رکھنا۔

16۔ عصاء ہاتھ میں رکھ کر چلنا سنّت ہے۔