💚عید گاہ جانے کے مسنون آداب💚

حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ پیارے آقائے دو عالمﷺ عید الفطر اور بکرا عید کے لئیے عید گاہ تشریف لے جاتے اور اولاً نماز پڑھتے۔

حضرت ابنِ عمرؓ سے مروی ہے کہ پیارے آقائے دو عالمﷺ جس راستے سے عید گاہ جاتے اس راستے سے مختلف راستے سے واپس آتے۔

امام رافعیؒ نے ذکر کیا کہ پیارے آقائے دو عالمﷺ جانے میں طویل اور آنے میں مختصر راستہ اختیار فرماتے اور اس کا مقصد یہ ہوتا کہ دونوں راستوں کے فقراء کی مدد ہو جاتی اور دونوں طرف کے لوگوں کے ساتھ صلہ رحمی فرماتے۔

نماز کے لئے عیدگاہ پیدل جانا سنّت ہے۔
حضرت ابنِ عمرؓ سے روایت ہے کہ پیارے آقائے دو عالمﷺ عید کے لئیے پیدل تشریف لے جاتے اور پیدل ہی واپس تشریف لاتے۔

عید کی نماز سے پہلے کچھ میٹھا کھانا سنّت ہے۔
حضرت بریدہؓ سے مروی ہے کہ پیارے آقائے دو عالمﷺ عید کے لئیے نہ نکلتے جب تک کچھ کھا نہ لیتے۔
پیارے آقائے دو عالمﷺ اکثر طاق اعداد میں کھجوریں کھاتے اور بکرا عید میں بنا کچھ کھائے پئیے جاتے اور واپس آ کر قربانی کی کلیجی کھاتے۔