💚عیادتِ مریض سے متعلق پیارے آقائے دو عالمﷺ کی چند احادیثِ مبارکہ💚

حضرت ثوبانؓ سے روایت ہے کہ پیارے آقائے دو عالمﷺ نے فرمایا
مسلمانوں جو اپنے مریض بھائی کی عیادت کرتا ہے وہ جنّت کی میوہ خوری میں مصروف ہوتا ہے یہاں تک کہ وہ واپس نہ آ جائے ۔

حضرت عمرؓ فرماتے ہیں کہ پیارے آقائے دو عالمﷺ نے فرمایا کہ
تم کسی مریض کی عیادت کے لئیے جاؤ تو وہ تمھارے لئیے دعا کرے کیونکہ اس کی دعا فرشتوں کی دعا کی طرح ہوتی ہے۔

حضرت ابو سعیدؓ سے روایت ہے کہ پیارے آقائے دو عالمﷺ نے فرمایا کہ
جب تم کسی مریض کے پاس جاؤ تو اس کی عمر کے بارے میں اس کے دل کو خوش کرو (یعنی زندگی کے بارے میں امید کی باتیں کرو)۔
اس طرح کی باتیں کسی ہونے والی چیز کو رد تو نہیں کر سکتیں لیکن اس سے اس کا دل خوش ہو جائے گا اور یہ ہی عیادت کا مقصد ہے۔