💚گھر میں داخل ہونے یا نکلنے کے سلسلے میں پیارے آقائے دو عالمﷺ کی احادیثِ مبارکہ💚



💫 حضرت جابرؓ سے مروی ہے کہ پیارے آقائے دو عالمﷺ نے فرمایا کہ
جب تم اپنے گھر میں داخل ہو تو اہلِ خانہ کو سلام کرو جب تم سلام کرو گے تو شیطان تمھارے گھر میں داخل نہ ہوگا۔

ابو مالک اشعریؒ سے روایت ہے کہ پیارے آقائے دو عالمﷺ جب گھر میں داخل ہوتے تو یہ دعا پڑھتے اور پھر سلام فرماتے

💫 اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَ الْمَوْلِجِ وَخَيْرَ الْمَخْرَجِ بِسْمِ اللَّهِ وَلِجْنَا وَعَلَى اللَّهِ رَبِّنَا تَوَكَّلْنَا
(ترجمہ)
اے اللہ اچھے داخلے اور اچھے نکلنے کا سوال کرتا ہوں اللہ کے نام سے ہی داخل ہونا اور نکلنا ہے۔

💫 حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ پیارے آقائے دو عالمﷺ نے فرمایا کہ
جو شخص کسی غیر کے گھر بنا اجازت کے جھانکے تو وہ اس کی آنکھ پھوڑ دے تو نہ بدلہ ہے نہ جرمانہ۔