💚گھر میں داخل ہونے یا نکلنے کے مسنون آداب💚

1۔ اپنے یا کسی کے گھر میں آتے جاتے ہوئے سلام کرنا۔

2۔ سلام کر کے گھر میں داخل ہونا گھر کی بھلائی میں اضافہ کرتا ہے۔

3۔ اپنے گھر سے نکلتے ہوئے آیت لکرسی ، سورة الکافرون اور سورة الناس پڑھنا۔

4۔ گھر سے نکلتے ہوئے یہ دعا کرنا
💫(ترجمہ)
اللہ کے نام سے، اللہ کی طرف سے طاقت و قوّت ہے اللہ کے بھروسے پر

💫حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ پیارے آقائے دو عالمﷺ نے فرمایا کہ
جب آدمی گھر کے دروازے سے باہر نکلتا ہے تو اس کے ساتھ دو فرشتے ہوتے ہیں جب آدمی کہتا ہے بِسمِ اللہ تو اس کے ساتھ فرشتے کہتے ہیں تو نے سیدھی راہ اختیار کر لی۔
جب کہتا ہے لاحول ولا قوة إلا بالله تو فرشتے کہتے ہیں کہ اب تم ہر آفت سے محفوظ ہو اور جب انسان کہتا ہے توكّلتُ علی اللهِ تو فرشتے کہتے ہیں اب تمہیں کسی اور مدد کی ضرورت نہیں۔
اس کے بعد دو شیطان جو اس آدمی پر مسلط ہوتے ہیں فرشتے ان سے کہتے ہیں اب تم اس آدمی کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہو اس نے سیدھا راستہ اختیار کیا ہے تمام آفتوں سے محفوظ ہو گیا ہے اور اللہ کی مدد کے علاوہ کسی کی مدد کی ضرورت نہیں۔

5۔ کسی کے گھر جاتے ہوئے تحفہ لے جانا سنّت ہے۔

6۔ کسی کے گھر کے امور میں مداخلت نہ کریں۔