💚خوشبو اور عطر سے متعلق پیارے آقائے دو عالمﷺ کی چند احادیثِ مبارکہ💚

💫حضرت ابو موسٰیؓ سے مروی ہے کہ پیارے آقائے دو عالمﷺ نے فرمایا کہ
جو عورت عطر و خوشبو لگائے اور لوگوں کے پاس سے گزرے کہ لوگ اس کی خوشبو پائیں تو وہ عورت زانیہ اور اسے دیکھنے والی ہر آنکھ زنا کار ہو گی۔

💫 حضرت عبدالله بن عمرؓ سے روایت ہے کہ
جنّت کی خوشبوؤں کی سردار حنا ہے۔

💫حضرت ابو عثمان مہدیؒ روایت کرتے ہیں کہ پیارے آقائے دو عالمﷺ نے فرمایا کہ
جس شخص کو ریان دیا جائے اس کو چاہئیے کہ لوٹائے نہیں اس لئیے کہ اس کی اصل جنّت سے نکلی ہے

💫ابو سعیدؓ کی روایت ہے کہ پیارے آقائے دو عالمﷺ سے مشک کے بارے میں پوچھا گیا تو پیارے آقائے دو عالمﷺ نے فرمایا وہ تمام عطروں میں سب سے بہتر ہے۔