💚خوشبو و عطر سے متعلق چند باتیں💚

1۔ خوشبو لگانا پیارے آقائے دو عالمﷺ کی سنّت ہے۔

2۔ خوشبو لگانے کا کوئی وقت مقرر نہیں۔

3۔ جمعہ کے دن نہا دھو کر خوشبو لگا کر مسجد میں جانا مستحب ہے۔

4۔ ذکر کی محفل میں خوشبو لگا کر جانا سنّت ہے۔

5۔ پیارے آقائے دو عالمﷺ کے جسمِ اطہر سے قدرتی خوشبو آتی تھی۔

6۔ بیوی کا اپنے شوہر کیلئیے خوشبو لگانا سنّت ہے۔

7۔ عورت اپنے شوہر کو خوش کرنے کے لئے خوشبو لگا سکتی ہے، غیر مردوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لئے لگانے سے منع فرمایا گیا ہے۔

8۔ مرد و عورت کی خوشبو میں فرق ہے۔
مرد جو خوشبو استعمال کرے اس کا رنگ ہلکا مگر خوشبو تیز ہو اور عورت جو خوشبو استعمال کرے اس کا رنگ تیز اور خوشبو ہلکی ہو۔

9۔ خوشبو کا تحفہ دینا اور قبول کرنا سنّت ہے۔