💚ناخن تراشنے کے آدابِ سنت💚

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معمول بعض روایات کے مطابق جمعہ کے دن اور بعض روایات میں جمعرات کے دن ناخن ہائے مبارک ترشوانے کا تھا۔

ہاتھ کی انگلیوں کے ناخن کٹوانے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ترتیب کچھ یوں تھی۔۔

💫دائیں ہاتھ کے ناخن کاٹنے کی ترتیب

شہادت کی انگلی
بیچ کی انگلی
اس کے برابر والی انگی
چھنگلیا

💫بائیں ہاتھ کے ناخن کاٹنے کی ترتیب

چھنگلیا
اس کے برابر والی انگلی
بیچ کی انگلی
اس کے برابر والی انگلی
انگوٹھا
پھر دائیں ہاتھ کا انگوٹھا

💫پاؤں کے ناخن کاٹنے میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حسبِ ذیل ترتیب کوملحوظ فرماتے

💫دایاں پاؤں
چھینگلیا سے شروع کرتے ہوئے بالترتیب انگوٹھے تک ختم کرتے-

💫بایاں پاؤں
انگوٹھے سے شروع کرتے اور بالترتیب چھنگلیا تک ختم کرتے۔

آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پندرہویں دن ناخن کاٹتے۔

بعض بزرگان دین کے مطابق ناخن تراشنے کوئی دن یا مخصوص طریقہ نہیں ہے۔ جس طرح آسانی ہو تراش سکتے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ چالیس دن مدت ہے۔ اس سے زیادہ دن گزرنے پر ناخن نہ تراشنا گناہ ہے۔واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔