[right]

💚تیل لگانے سے متعلق پیارے آقائے دو عالمﷺ کا اسوہ حسنہ💚


کثرت سے تیل لگانا سنّت ہے۔

💫حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ پیارے آقائے دو عالمﷺ کثرت سے تیل لگایا کرتے اور داڑھی کو پانی سے سنوارتے۔

💫نافع قریشیؓ کہتے ہیں کہ پیارے آقائے دو عالمﷺ نے فرمایا
جو تیل لگائے اور بسم اللہ نہ پڑھے تو ستر شیاطین اس کے ساتھ شامل ہو جاتے ہیں

💫حضرت عمرؓ سے منقول ہے کہ پیارے آقائے دو عالمﷺ دن میں دو مرتبہ تیل لگاتے تھے۔

💚تیل لگانے کا مسنون طریقہ💚

💫پیارے آقائے دو عالمﷺ نے فرمایا کہ
تم میں سے جو کوئی تیل لگائے تو بھنوٶں سے شروع کرے اس سے سر کا درد دور ہو جاتا ہے


💚کنگھی سے متعلق پیارے آقائے دو عالمؐ کا اسوہ حسنہ💚

💫حضرت قتادہؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے پوچھا کہ میرے بال ہیں تو کیا میں ان میں کنگھی کروں
تو پیارے آقائے دو عالمﷺ نے فرمایا کہ
.ہاں بالوں کا اکرام کرو ان میں کنگھی کر کے

💫 ایک روایت ہے کہ پیارے آقائے دو عالمﷺ ہر روز دن میں دو مرتبہ کنگھی کرتے تھے۔

💫حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ پیارے آقائے دو عالمﷺ کے لئیے سوتے وقت مسواک، وضو کا پانی اور کنگھی تیار کر کے رکھی جاتی۔
جب پیارے آقائے دو عالمﷺ بیدار ہوتے تو مسواک فرماتے، وضو فرماتے، کنگھی فرماتے۔

💫 روایت ہے کے پیارے آقائے دو عالمﷺ نے ناغہ کر کے کنگھی کرنے سے منع فرمایا ہے۔

تیل ، کنگھی اور آئینہ پاس رکھنا مسنون ہے۔
💫حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ پیارے آقائے دو عالمﷺ آئینہ، کنگھی، مسواک، تیل اور سرما دانی ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتے۔

💚سر میں کنگھی کرنے کا مسنون طریقہ💚

💫حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ پیارے آقائے دو عالمﷺ کنگھی، جوتا اور وضو میں دائیں سے ابتدا فرماتے۔