[right]



💚مہمان نوازی💚

مہمان نوازی اخلاقِ حسنہ میں سے ایک ہے۔

اسلام میں اس کی بڑی اہمیت ہے۔ اللہ نے نہ صرف اس وصف کو پسند فرمایا ہے بلکہ اسے اپنی دوستی کی علامت قرار دیا ہے۔
فرمایا کہ میرے دوست مہمان نواز ہوتے ہیں۔

پیارے آقائے دو عالمﷺ نہ صرف خود مہمان نواز تھے بلکہ مہمان کو اللہ کی رحمت سمجھتے تھے۔ جب کوئی مہمان آتا تو خود اس کی میزبانی فرماتے اور مہمان نوازی میں ازخود کوشش فرماتے اسی لئیے مہمان کی اپنی بساط کے مطابق خدمت کرنا سنّت ہے۔

💚مہمان نوازی کی اہمیت💚

مہمان نوازی کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک بار حضرت علیؑ بیٹھے رو رہے تھے کسی نے رونے کا سبب پوچھا تو فرمایا کہ سات دن سے کوئی مہمان نہیں آیا مجھے ڈر ہے کہ کہیں اللہ تعالیٰ نے کسی بات سے ناراض ہو کر ذلیل کرنے کا ارادہ تو نہیں فرما لیا۔
اس بات سے پتا چلتا ہے کہ مہمان نوازی کی کس قدر اہمیت ہے اور اللہ کا کتنا پسندیدہ عمل ہے کہ وہ اعلیٰ ہستیاں بھی مہمان کے نہ آنے سے کس قدر
پریشان رہتی تھیں۔