[right]


💚مہمان نوازی کے چند مجموعی آداب💚

1۔ مہمان کی عزت کی جائے۔

2۔ مہمان کی آمد پر خوشی اور محبت کا اظہار کیا جائے۔

3۔ وسعتِ قلبی سے مہمانوں کا استقبال کیا جائے۔

4۔ مہمان سے محبت اور اپنائیت سے پیش آئیں۔

5۔ مہمان کو اس کی آرام گاہ کا بتائیں۔

6۔ قریبی مسجد کا بتائیں۔

7۔ مہمان کا آنا باعثِ عزت ہے۔ مہمان کے لئیے خیر و برکت کی دعا کروانا مسنون ہے۔

8۔ مہمان کو کھانا کھلانے میں جتنی آسانی ہو ویسے کھلائیں یعنی دستر خوان، میز یا چٹائی جس پر سہولت سے کھا سکے۔

9۔ اگر کسی جگہ کسی مہمان کا حق ادا نہ کیا جائے یعنی اس کے کھانے پینے کا بندوبست نہ ہو تو مہمان کو یہ حق پہنچتا بے کہ وہ خود کھا پی لے۔

10۔ ایسا مہمان جس نے تمھارے ساتھ مہمان نوازی میں برا سلوک کیا ہو تو اس کی مہمان نوازی کرتے ہوئے اس سے بدلہ نہ لیں بلکہ اس سے اچھے اخلاق سے پیش آئیں۔

💫حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ پیارے آقائے دو عالمﷺ نے فرمایا
سب سے پہلے حضرت ابراھیمؑ نے میزبانی کی

حضرت ابراھیمؑ لوگوں کو بلا بلا کر دسترخوان پر بٹھاتے۔
اگر کوئی نہ ملتا تو اکیلے کھانا نہ کھاتے۔
کھانا کھلانے کی سنّت آپؑ سے رائج ہوئی جس کی بڑی ترغیب ہوئی اور جنّت کے اعمال میں سے بتایا گیا۔