[right]

💚اٹھنے بیٹھنے کے آداب💚


اٹھنے بیٹھنے کے آداب کو آدابِ مجلس بھی کہتے ہیں۔
وہ قوم یا لوگ بڑے مہذب کہلاتے ہیں جو بہترین طریقے سے اٹھتے اور بیٹھتے ہیں۔
پیارے آقائے دو عالمﷺ کے طریقے پر اٹھنا بیٹھنا دینی اور دنیاوی فوائد کا باعث ہے۔

💚بیٹھنے کا سنّت طریقہ💚

💫حضرت قرہ بن ایاسؓ سے مروی ہے کہ پیارے آقائے دو عالمﷺ جب صحابہ اکرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ساتھ بیٹھتے تو حلقہ بنا کر گول دائرے میں بیٹھتے۔
پیارے آقائے دو عالمﷺ کی مجلس آگے پیچھے بیٹھ کے نہیں ہوتی تھی اس میں ایک دوسرے کے پسِ پشت بیٹھا جاتا تھا اور آپﷺ کو کسی کے پیچھے بیٹھنا پسند نہ تھا اس لئیے گول دائرے میں پیارے آقائے دو عالمﷺ کی مجلس ہوتی۔
آج بھی حرمِ پاک میں مجلس کا یہ ہی سنّت طریقہ رائج ہے۔
ہمیں بھی بیٹھنے میں ایسا ہی طریقہ اختیار کرنا چاہئیے تاکہ سنّت کا ثواب ملے۔

💫 حضرت عبدالله بن عمرؓ پیارے آقائے دو جہاںﷺ کے بیٹھنے کے بارے میں فرماتے ہیں کہ
پیارے آقائے دو عالمﷺ کو کعبہ شریف کے صحن میں اپنی دونوں مبارک پنڈلیوں کو اپنے مقدس ہاتھوں کے حلقے میں لے کر بیٹھے دیکھا۔