User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: پیارے آقائے دو جہاںﷺ کی عاداتِ طیبہ

  1. #1
    Administrator
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    1,587
    Thanked: 5
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    پیارے آقائے دو جہاںﷺ کی عاداتِ طیبہ

    [right]
    💚بیٹھنے سے متعلق پیارے آقائے دو جہاںﷺ کی عاداتِ طیبہ💚 1۔ پیارے آقائے دو عالمﷺ دونوں گھٹنوں کو کھڑا کر کے سرین کے بل بیٹھتے اور دونوں مبارک ہاتھوں سے پنڈلیوں کے گرد حلقہ بنا کر بیٹھتے۔ 2۔ پیارے آقائے دو عالمﷺ کبھی تکئیے کے ساتھ ٹیک لگا کر بھی تشریف فرما ہوتے۔ 3۔ پیارے آقائے دو عالمﷺ زمین پر بیٹھنا پسند فرماتے۔ 4۔ پیارے آقائے دو عالمﷺ اکثر مجلس میں تشریف فرما باتیں کرتے اور نگاہ آسمان کی طرف فرماتے۔ 5۔ پیارے آقائے دو عالمﷺ مجلس میں عام لوگوں کی طرح ایسے بیٹھتے کہ نئے آنے والوں کو آپﷺ کو پہچاننے میں دقت ہوتی۔ 6۔ مجلس میں بیٹھتے ہوئے کبھی پیارے آقائے دو عالمﷺ نے اپنے گھٹنے اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے سے آگے نہیں نکالے اور نہ کبھی ایسا ہوتا کہ پیارے آقائے دو عالمﷺ کے پاس کوئی آ کر بیٹھتا اور آپﷺ اس کے اٹھنے سے پہلے اٹھ کھڑے ہوں اور نہ کبھی ایسا ہوا کہ کسی نے پیارے آقائے دو عالمﷺ کے ہاتھ میں ہاتھ دیا ہو اور آپﷺ نے اس کا ہاتھ چھوڑا یہاں تک کہ وہ خود اپنا ہاتھ چھڑا لیتا۔ 7۔ پیارے آقائے دو عالمﷺ کو جہاں جگہ مل جاتی وہاں بیٹھ جاتے اپنے لئیے کوئی جگہ مخصوص نہ فرماتے۔ 8۔ جب کسی مجلس میں تشریف لے جاتے تو مجلس کے آخری حصے میں بیٹھ جاتے اور دوسروں کو بھی یہ ہی تلقین فرماتے۔ 9۔ پیارے آقائے دو عالمﷺ اندھیرے میں بیٹھنا پسند نہیں فرماتے تھے۔ 10۔ پیارے آقائے دو عالمﷺ حلقہ بنا کر بیٹھتے اس لئیے کہ بیچ میں جا کر بیٹھنے سے کسی کی جانب بھی پشت ہوتی ہے۔ اس لئے حلقہ کے بیچ بیٹھنے والوں پر لعنت فرمائی۔
    Last edited by Admin-2; 09-28-2019 at 10:44 PM.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •