[RIGHT]

💚جو بیٹھ کر جائے اس کا حق باقی💚


💫حضرت ابو ہریرہؓ سے مروی ہے کہ پیارے آقائے دو عالمﷺ نے فرمایا کہ
”تم میں سے جب کوئی مجلس سے جائے تو پھر واپس آئے تو وہ زیادہ مستحق ہے اس جگہ کا(جہاں وہ بیٹھا تھا)۔“

💫 حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ
جب ہم پیارے آقائے دو عالمﷺ کے پاس بیٹھے ہوتے تو آپﷺ کسی وجہ سے تشریف لے جاتے تو وہاں پر کوئی چیز چھوڑ جاتے جس سے معلوم ہو جاتا کہ پیارے آقائے دو عالمﷺ واپس تشریف لائیں گے اور سب وہیں ٹھہرے رہتے۔