[right]
💚بیٹھنے کی جگہ کو کشادہ کرنا💚

💫اللہ فرماتا ہے کہ
اے ایمان والو....
جب تم سے کہا جائے مجلس کشادہ کرو تو کشادہ کردو، اللہ تمھارے لئے کشادہ کر دے گا

💫حضرت وسیلہ بن خطابؓ سے روایت ہے کہ پیارے آقائے دو عالمﷺ مسجد میں تشریف فرما تھے کہ ایک شخص حاضر ہوا۔ پیارے آقائے دو عالمﷺ اپنی جگہ سے سرک گئے۔
اس نے عرض کی
یا رسول اللہﷺ ...
جگہ کشادہ موجود ہے آپﷺ کو سرکنے کی ضرورت نہیں۔
پیارے آقائے دو عالمﷺ نے فرمایا
مسلمان کا حق ہے کہ جب اس کا بھائی اسے دیکھے تو اس کے لئے سرک جائے

💫حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ پیارے آقائے دو عالمﷺ نے فرمایا
تین آدمیوں کے لئیے خاص کر مجلس کشادہ کی جائے
عالم کے لئیے علم کی وجہ سے،
بڑی عمر والوں کے لئے بڑی عمر کی وجہ سے،
اور حاکم و سلطان کے لئے۔
💚جس جگہ بیٹھنے سے منع فرمایا گیا💚

💫حضرت ابو سعید خدریؓ سے مروی ہے کہ پیارے آقائے دو عالمﷺ نے فرمایا
خبردار راستوں پر بیٹھنے سے بچو

💫 حضرت عمرؓ سے مروی ہے کہ پیارے آقاؐ نے فرمایا
دروازے کے سامنے یا لوگوں کی گزرگاہوں کے سامنے نہ بیٹھو، پھر فرمایا کہ اگر بیٹھنا ضروری ہو تو پھر گزرنے والوں کا حق ادا کرو۔
پوچھا گیا، وہ کیا ہے؟
پیارے آقائے دو عالمﷺ نے فرمایا کہ، نگاہیں پست رکھو اور سلام کا جواب دو

💫حضرت جابرؓ سے مروی ہے کہ پیارے آقائے دو عالمﷺ نے دھوپ اور سائے کے درمیان بیٹھنے سے منع فرمایا۔
💫حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ پیارے آقائے دو عالمﷺ نے فرمایا کہ
دھوپ اور سائے کے درمیان شیطان کی آرام گاہ ہے