[right]

💚اٹھنے بیٹھنے کے چند آداب💚



اٹھنے بیٹھنے کے آداب جو اسلام نے مقرر کئیے ہیں ان پر عمل سے انسانی سیرت کی تعمیر ہوتی ہے۔

اٹھنے بیٹھنے کے چند آداب یہ ہیں۔

1۔ بزرگوں کی جگہ پر بیٹھنا خلافِ آداب ہے۔

2۔ اگر چٹائی یا کوئی چیز نہ ہو تو صاف زمین یا فرش جس پر بیٹھنے سے گرد نہ لگے بیٹھنا درست ہے۔

3۔ اس طرح بیٹھنے سے گریز کرنا چاہئیے جس سے جسمانی بے پردگی ہو۔

4۔ ٹانگ پر ٹانگ چڑھا کر بیٹھنے سے بھی منع فرمایا گیا ہے کہ یہ طریقہ غرور و تکبر کو ظاہر کرتا ہے۔

5۔ گھر میں یا گھر سے باہر کعبہ کی طرف پشت کر کے نہ بیٹھیں۔

6۔ مجلس میں جہاں جگہ ملے وہاں بیٹھ جائیں۔

7۔ اگر دو شخص مل کر بیٹھے بات کر رہے ہوں تو بِلا اجازت ان کی مجلس میں شامل نہ ہوں۔

8۔ مسجد یا مجلس میں لوگوں پر سے پھلانگنا نہیں چاہئیے۔

9۔ مجلس میں ایسے بیٹھیں کہ بعد میں آنے والوں کو آسانی سے جگہ مل جائے۔

10۔ مجلس میں زیادہ لوگ ہو جائیں تو پہلے سے بیٹھے ہوؤں کو سمٹ جانا چاہئیے۔

11۔ بازار یا راستوں میں نہیں بیٹھنا چاہئیے۔

12۔ دھوپ چھاؤں میں بیٹھنے سے منع فرمایا گیا ہے۔

13۔ بُرے لوگوں کی محفل سے اجتناب کرنا چاہئیے۔

14۔ اگر بیٹھے ہوں اور کوئی بزرگ، عالمِ باعمل، متقی یا والدین آجائیں تو احترامً کھڑے ہو جانا چاہئیے۔

15۔ جمعہ کی نماز میں خطیب کی طرف رخ کر کے بیٹھنا مستحب ہے۔

16۔ الٹے ہاتھ کو کمر کے پیچھے کر کے اور سیدھے ہاتھ کی ہتھیلی پر ٹیک لگا کر نہ بیٹھیں۔

17۔ مجلس میں جوتا اتار کر بیٹھنا چاہئیے۔

18۔ مجلس میں بزرگ ہوں تو ان کی طرف پشت کر کے نہ بیٹھیں۔

💚اٹھنے کے چند آداب💚

اٹھتے ہوئے ان آداب کو مدِ نظر رکھنا چاہئیے۔

1۔ لباس کو سمیٹ کر اٹھائیں۔

2۔ اٹھتے ہوئے پردہ نہ کھلے۔

3۔ اٹھتے ہوئے ہم اکثر ساتھ بیٹھے ہوئے شخص کے ہاتھ یا پاؤں پر وزن ڈال دیتے ہیں جو دوسروں کے لئیے تکلیف کا باعث ہوتا ہے اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہئیے۔

4۔ اٹھتے ہوئے انگڑائیاں یا جمائیاں نہیں لینی چاہئیں۔

5۔ اٹھتے ہوئے انداز میں مستی نہ ہو۔

6۔ اٹھتے ہوئے کراہنے کی آوازیں نہ نکالیں۔