💚 سلام💚

سلام اللہ کے اسماء الحسنیٰ میں سے ہے۔

جب ایک مسلمان کہتا ہے السلام و علیکم تو اس کا مطلب ہے کہ تم اللہ کی حفاظت و رعایت میں رہو جس طرح اللہ اپنے علم و قدرت کے ذریعے تمھارے ساتھ ہے اور اللہ تمھارے ساتھ ہو۔

💚 سلام کے بارے میں پیارے آقائے دو عالمﷺ کی چند احادیثِ مبارکہ💚

💫 حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ پیارے آقائے دو جہاںﷺ نے فرمایا کہ
تم جنّت میں نہیں جا سکتے جب تک پورے مومن نہ ہو جاؤ (یعنی پوری زندگی ایمان والی نہ ہو جائے) اور یہ نہیں ہو سکتا جب تک تمہاری آپس میں محبّت نہ ہو یا میں تمہیں وہ طریقہ نہ بتاؤں جس کے کرنے سے تمھارے درمیان پیار محبّت پیدا ہو جائے وہ یہ ہے کہ آپس میں سلام کو خوب پھیلاؤ

💫 حدیثِ مبارکہ ہے کہ
جو شخص سلام سے پہلے کلام شروع کر دے اس کی بات کا جواب نہ دو جب تک سلام نہ کرے