💫غیر مسلموں کو سلام کا سنت طریقہ

غیرمسلموں کو سلام کرنے میں اگر ابتداء کی جائے یا انہیں مخاطب کیا جائے تو السلام علیکم کے بجائے وَالسَّلَامُ عَلَىْ مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى کہنا چاہئیے۔
حدیث میں ہے کہ بادشاہوں کے نام جو خطوط لکھے گئے تھے ان میں انہی الفاظ کے ساتھ مخاطب کیا گیا تھا
وَالسَّلَامُ عَلَىْ مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
یعنی سلامتی ہو اس شخص پر جس نے ہدایت کی پیروی کی۔
(بخاری کتاب یدء الوحی)

اس لئے یہی سنت قرار پائی کہ جب مسلمانوں سے ملو یا خط لکھو یا مخاطب کرو تو السلام علیکم کہو اور جب غیر مسلم سے اس طرز کا واسطہ پڑے تو انہیں السلام علی من اتبع الھدی کہو۔

بعض اوقات غیر مسلم کی طرف سے سلام کی ابتداء کی جاتی ہے یا وہ مسلمان کو السلام علیکم کہتا ہے تو اس کے جواب میں بھی بجائے وعلیکم السلام کے صرف وعلیکم کہنا چاہئے۔