💚اہلِ کتاب کو سلام کا سنت طریقہ💚


💫حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہےکہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ
یہود ونصاری کو السلام علیکم کہنے میں پہل نہ کرو

💫ایک اور جگہ ارشاد فرمایا
جب اہلِ کتاب میں سے تمہیں کوئی سلام کہے تو تم جواب میں صرف وعلیکم کہو۔

💫تیسری حدیث میں حضرت اسامہؓ روایت کرتے ہیں کہ نبیﷺ ایک مجلس کے پاس سے گزرے جس میں مسلمان، مشرک اور یہود مختلف مذاہب کےل وگ موجود تھے تو وہاں نبیﷺ نے السلام علیکم کہا۔
(بخاری و مسلم)

اس حدیث سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اگر مسلمان کسی مجلس میں جائے یا ان کو مشترکہ طور پر مخاطب کرے تو ایسے موقع پر جائز ہے کہ ان مسلمانوں کی وجہ سے جو اس اجتماع میں شریک ہیں سب کو السلام علیکم کہا جائے۔