💚مختلف موقعوں پر سلام کے آداب💚


1۔ چھوٹے بڑوں کو سلام کریں۔

2۔ بعد میں آنے والا پہلے سے موجود کو سلام کرے۔

3۔ بڑھیا کے سلام کا جواب آواز سے دینا اور عورت کے سلام کا جواب اتنی آہستہ آواز میں دینا کہ وہ نہ سنے البتہ اتنی آواز ضرور ہو کہ جواب دینے والا خود سن لے۔

4۔ سلام کا فوراً جواب واجب ہے اگر بِلاوجہ تاخیر کی تو گناہ معاف نہیں ہو گا بلکہ توبہ کرنی ہو گی۔

5۔ سنّت کے مطابق کہیں جا کے بھی سلام کریں اور واپس آتے ہوئے بھی سلام کریں۔
اللہ حافظ کہنا چاہیں تو کہیں لیکن سلام کے بعد

6۔ اگر بہت سے لوگ ایک جگہ پر جمع ہیں تو کسی ایک نے سلام کا جواب دے دیا تو کافی ہے لیکن اگر کسی نے جواب نہ دیا تو سب گناہگار ہیں۔

7۔ اگر خط میں سلام لکھا ہے تو اس کا جواب دینا بھی لازم ہے۔

8۔ آج کل جیسے ایس ایم ایس آتے ہیں اور ان میں سلام لکھا ہوتا ہے تو اس کا بھی جواب دینا چاہئیے۔