💚سفر کی صورتیں💚


🌻1. علم کیلئیے سفر

سفر کی پہلی صورت علم ہے یعنی علم حاصل کرنے کے لئیے ایک مقام سے دوسرے مقام پر جانا۔

💫حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے متعلق فرمایا کہ

جو شخص علم کی تلاش میں گھر سے نکلتا ہے اس کے جانے اور آنے کا سفر یعنی دونوں طرف کا سفر اللہ کی راہ میں ہوتا ہے۔

🌻2. عبادت کی غرض سے سفر

سفر کی دوسری صورت عبادت کی غرض ہے یعنی عبادت کے لئیے سفر اختیار کرنا۔
اس لئے حج، عمرہ، جہاد، تبلیغ وغیرہ کی غرض سے سفر اختیار کرنا عبادت کے زُمرے میں شامل ہوتا ہے۔

🌻3. روزگار کیلئیے سفر

سفر کی تیسری صورت روزگار ہے یعنی ایک مقام سے دوسرے مقام پر روزی کمانے کے لئیے جانا۔
اس میں سب سے بڑی غرض تجارت اور ملازمت ہے۔
اس سفر میں اگر یہ نیت ہو کہ اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو لوگوں کی محتاجی سے محفوظ رکھنا ہے تو ایسا سفر عبادت کے زمرے میں شمار ہوتا ہے۔

🌻4. سیروسیاحت

سفر کی چوتھی صورت سیروسیاحت ہے۔
بے معنی سیروسیاحت کا تو کوئی مقصد نہیں ہوتا کہ انسان خواہ مخواہ گھومنے پھرنے کی عادت بنا لے۔
البتہ کسی مقام کو اس غرض سے دیکھنا کہ وہاں سے کچھ علم یا عبرت حاصل ہو گی تو اس میں کچھ حرج نہیں۔


غرض یہ کہ سفر کی خواہ کوئی صورت ہو اس کا مقصد نیک ہونا چاہیے۔