💚سفر کیلئیے بہترین دن💚


یوں تو جب ضرورت پیش ہو اسی وقت سفر اختیار کیا جاسکتا ہے۔
لیکن اگر سفر میں جلدی نہ ہو تو پھر سفر جمعرات کو اختیار کیا جائے کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یہی سنت ہے کہ آپؐ جمعرات کو سفر پر جاتے اور اگر کسی دوسرے کو بھی سفر پر بھیجنا ہوتا تو جمعرات کو بھیجتے۔

💫حضرت کعب بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غزوہ تبوک کے لئیے جمعرات کے دن تشریف لے گئے اور آپؐ جمعرات کے دن سفر پر نکلنا پسند فرماتے تھے
(بخاری ومسلم)

💚آغازِ سفر کا بہترین وقت💚

سفر شروع کرنے کا بہترین وقت صبح سویرے کا ہے۔
صبح چلنا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہے کیونکہ صبح چلنے سے مسافر کو خاصا فائدہ ہوتا ہے۔
اگر مسافر پیدل سفر کر رہا ہے یا کسی سواری پر سفر کر رہا ہے تو دھوپ تیز ہونے تک اس کا سفر کافی ختم ہوچکا ہوگا۔
دوپہر کو کسی مقام پر پہنچ کر آرام بھی کر سکتا ہے۔ ریل، بس یا جہاز کا سفر ہو تو بھی سویرے چلنے سے انسان جلدی کسی مقام یا منزل پر پہنچ جائے گا جو اس کے لئیے آسانی کا باعث ہوگا۔