💚اکیلے سفر کرنے کی ممانعت💚


تنہا سفر کرنا بہتر نہیں ہے۔
اگر کسی خطرناک راستے سے سفر کر رہے ہوں تو پھر تو بالکل اکیلے سفر نہیں کرنا چاہئیے کیونکہ اکیلے چلنے میں بہت سے خطرات ہوتے ہیں۔ مل کر دوسروں کے ساتھ سفر کرنے میں بہت سی باتوں کی سہولت اور آسانی رہتی ہے۔
سامان وغیرہ کی حفاظت میں ایک دوسرے کی مدد شاملِ حال رہتی ہے۔
اس لئیے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اکیلے سفر کرنے سے بچنے کی تاکید فرمائی ہے۔

💫حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا

تنہا سفر کرنے کے نقصان کا جیسے مجھے علم ہے اگر لوگوں کو بھی معلوم ہوتا تو کوئی شخص رات کو اکیلا سفر نہ کرتا۔
(بخاری شریف)