💚سواری کے جانور کے آرام کا خیال رکھنا💚


ایک وقت تھا کہ باربرداری والے جانور یعنی گھوڑا، اونٹ، خچر، بیل وغیرہ ہی سفر کا ذریعہ تھے۔ بس، گاڑی، جہاز وغیرہ کی ایجاد سے قدیم ذریعہءِ سفر کم ہو چکا ہے مگر ابھی بھی بے شمار ایسے علاقے ہیں جہاں سفر کے لئیے قدیم ذریعہ جانور ہی استعمال ہوتے ہیں۔

جانور پر سفر کرنے کی صورت میں ان کے آرام و آسائش کا خیال رکھنا چاہیے۔
یعنی سفر کی ایک مقدار طے کرنے کے بعد جانوروں کو پانی اور چارا ڈالا جائے اور ان کی تھکاوٹ ختم کرنے کے لئیے کسی مقام پر ٹھہرا دیا جائے۔
رات کو راستے سے تھوڑا ہٹ کر آرام کرنا چاہئیے۔