💚طویل سفر سے واپسی پر مسافر کا استقبال کرنا💚


جب گھر کا کوئی فرد طویل سفر کرکے واپس آئے یا حج کے سفر سے واپس آئے اور اس کے آنے کی اطلاع ہو تو اس کا استقبال کرنا چاہئیے۔

ایسے ہی اگر کوئی محبوب یا معزز شخصیت سفر سے واپس آئے تو اس کا استقبال کرنا چاہئیے۔

بزرگانِ دین یا صوفیائے کرام جب سفر سے واپس آئیں تو ان کا استقبال کرنا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان کے مطابق مستحب ہے۔

💫حضرت عبداللہ بن جعفر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ

”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سفر سے واپس تشریف لاتے تو آپ کے اہلِ بیت کے بچوں کے ساتھ آپ کا استقبال کیا جاتا۔
اسی طرح آپ ایک سفر سے لوٹے تو استقبال کرنے میں مجھے آگے رکھا گیا آپ نے مجھے اپنے آگے بٹھا لیا پھر حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہ کے ایک صاحبزادے کو لایا گیا تو اسے اپنے پیچھے بٹھا لیا اور ہم تینوں ایک سواری پر مدینہ منورہ میں داخل ہوئے۔
(مسلم)