💚عورت کو تنہا سفر کرنے کی ممانعت💚

عورت کے لئیے اکیلے سفر کرنا اچھا نہیں بلکہ معاشرتی تقاضوں کے خلاف ہے۔
اس لئیے عورت کو ہمیشہ کسی محرم کے ساتھ سفر کرنا چاہئیے۔
البتہ اگر سفر اندرونِ شہر ہو یا ایک آدھ دن کا سفر ہو تو اس صورت میں بصورتِ مجبوری اکیلے جانے میں کوئی حرج نہیں البتہ طویل سفر پر عورت کو بالکل اکیلے نہیں جانا چاہئیے بلکہ سفر میں خاوند، بھائی، باپ یا بیٹے وغیرہ کا ہونا ضروری ہے۔

💫حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا

اللہ تعالی اور قیامت پر ایمان رکھنے والی کسی عورت کے لئیے جائز نہیں کہ وہ محرم کے بغیر ایک دن رات کی مسافت کا سفر اختیار کرے۔
(بخاری شریف)

💫 حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ

کوئی شخص کسی عورت کے ساتھ ہرگز تنہائی اختیار نہ کرے جب تک کہ اس کے ساتھ اس کا محرم نہ ہو اور محرم کے بغیر کوئی عورت سفر پر نا نکلے۔
ایک آدمی نے عرض کیا یا رسول اللہ! میری بیوی حج کیلئیے جا رہی ہے اور میرا نام فلاں جنگ میں لکھا جا چکا ہے۔
آپ نے فرمایا اپنی بیوی کے ساتھ جاؤ اور حج کرو۔
(مسلم شریف)