💚سفر میں دوسروں کی مدد کرنا💚


سفر میں دوسرے ساتھیوں کی مدد کرنی چاہئیے۔ یعنی اگر کسی شخص کے پاس ایک چیز زائد ہو اور دوسرے کو اس کی ضرورت ہو تو اسے دے دینی چاہئیے۔
سفر میں ذاتی ضرورت کے لئیے پانی کا برتن اور جائے نماز وغیرہ لازماً ساتھ رکھنی چاہئیے تاکہ استنجا وضو نماز اور پینے کے پانی میں تکلیف نہ ہو۔
سردیوں کے موسم میں اگر ضرورت کے مطابق ہلکا سا بستر بھی ساتھ رکھ لیا جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔

راستے میں دوسروں کی سہولت اور آرام کا بھی خیال رکھیں۔
اگر اپنی گاڑی پر سفر کر رہے ہوں تو جہاں کسی ضرورت کے لئیے رکیں تو راستے سے ایک طرف کرکے گاڑی کو کھڑا کریں تاکہ راستے کے دوسرے مسافروں کو تکلیف نہ ہو۔
رفیقِ سفر کے ساتھ عمدہ گفتگو اور اچھے اخلاق کا مظاہرہ کریں۔

💫حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں

ہم ایک سفر میں تھے کہ ایک شخص سواری پر آیا۔
وہ دائیں بائیں نظریں دوڑانے لگا۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
جس کے پاس زائد سواری ہو وہ اسے دے جس کے پاس سواری نہیں ہے اور جس کے پاس زائد سامان ہو وہ اس کے حوالے کرے جس کے پاس زادِ راہ نہیں۔
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مال کی دیگر اقسام بھی بیان فرمائیں یہاں تک کہ ہم نے خیال کیا کہ زائد مال میں ہمارا کوئی حق نہیں۔