💚آغازِ سفر کی دعا💚

سفر کیلئیے روانہ ہوتے وقت جب سواری پر سوار ہو جائیں تو یہ دعا پڑھیں:

سُبْحَانَ الَّذِی سَخَّرَ لَنَا ھَذَا وَمَا کُنَّا لَہُ مُقْرِنِینَ⭕ وَإِنَّا اِلٰی رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُونَ⭕
(الزخرف:13,14)

ترجمہ:
پاک ہے وہ ذات جس نے اِس سواری کو ہمارے لیے تابع فرمان بنا دیاہے، ورنہ ہم اِس پر غلبہ حاصل نہیں کر سکتے تھے، اور حقیقت یہ ہے کہ ہم اپنے رب ہی کی طرف لوٹنے والے ہیں۔

💫کیونکہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر پر جانے کیلیئے سواری پر جب تشریف فرما ہوتے تو تین بار اللہ اکبر کہہ کر یہ دعا پڑھتے اسلئیے اس دعا کا پڑھنا سنت ہے۔
لہذا ہمیں چاہئیے کہ یہ دعا یاد کر لیں اور جب بھی سفر کریں تو یہ دعا پڑھیں۔




💚سفر سے واپسی کی دعا💚

سفر سے واپسی پر یہ دعا پڑھنا مسنون ہے۔
اس کے متعلق حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث ہے۔

💫 حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے ہمراہ (سفر سے) واپس آئے۔
جب ہم مدینہ طیبہ کے سامنے پہنچے تو آپ نے فرمایا

ائِبُوْنَ تَائِبُوْنَ عَابِدُوْنَ، لِرَبِّنَا حَامِدُوْنَ

ہم لوٹنے والے ہیں توبہ کرنے والے۔ عبادت کرنے والے اور اپنے رب کی تعریف کرنے والے ہیں۔

آپ مسلسل یہ کلمات دہراتے رہے یہاں تک کہ ہم مدینہ طیبہ میں پہنچ گئے۔ (مسلم)



💚اونچے اور نیچے مقام کی دعا💚

سفر کے دوران جب اونچی جگہ آئے تو اللہ اکبر کہنا چاہئیے اور جب کوئی نیچا مقام آئے تو سبحان اللہ کہنا چاہئیے۔
کیونکہ پہاڑی علاقے میں خواہ کسی جانور پر سفر کر رہے ہوں یا بس یا گاڑی پر، تو نشیب و فراز میں سے سواری گزرے گی اس لئیے اس مقام پر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی اس سنت پر عمل کرنا چاہئیے۔




💚منزل پر پہنچتے وقت کی دعا💚

سفر کے دوران جب کسی مقام پر ٹھہراؤ کیا جائے یا کسی مسافر خانے میں جائیں تو اس وقت اس دعا کو پڑھنا چاہئیے-
اس دعا کے پڑھنے سے اللہ تعالی ہر لحاظ سے حفاظت کرے گا-

💫 حضرت خولہ بنت حکیمؓ فرماتی ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ

جو شخص کسی منزل پر اترے اور یہ کلمات پڑھے تو اس منزل سے کوچ کرنے تک ہر چیز کے نقصان سے محفوظ رہے گا- (مسلم)

میں اللہ تعالی کے کلماتِ تامہ کے ساتھ ہر مخلوق کی شر سے پناہ چاہتا ھوں-



💚خوف کی دعا💚


سفر میں یکدم کوئی خوف طاری ہو جائے تو اس وقت اس دعا کو پڑھنا چاہئیے انشاءاللہ خوف ختم ہو جائے گا-

ایسے ہی اگر پیدل یا کسی سواری پر جنگل میں سفر جاری ہو اور اس وقت خوف طاری ہو جائے تو اس دعا کا پڑھنا بہت مفید اور مسنون ھے-

💫حضرت ابو موسی اشعری سے مروی ھے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی قوم سے خوف کے وقت یہ دعا مانگتے

یا اللہ ہم تجھے ان کے مقابلہ میں کرتے ہیں اور ان کے شر سے تیری پناہ چاہتے ہیں.




💚رات کی دعا💚

سفر کے دوران جب رات چھا جائے تو یہ دعا پڑھنا سنت ہے۔

💫کیونکہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سفر میں تشریف لے جاتے اور رات چھا جاتی تو یہ دعا پڑھتے....

اے زمین میرا اور تیرا رب اللہ ہے میں تیرے شر سے نیز جو کچھ تجھ میں ہے اور جو کچھ تجھ میں پیدا کیا گیا اور جو چیزیں تجھ پر چلتی ہیں ( سب) کے شر سے اللہ تعالی کی پناہ چاہتا ہوں اور میں تیرے سبب شیر، سانپ، بچھو، شہر میں رہنے والے ابلیس اور اسکی اولاد سے پناہ چاہتا ھوں۔