💚سفرِ تجارت میں مسنون عمل💚

تجارت کی غرض سے جب سفر اختیار کریں تو اس میں برکت کے لئیے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بتایا ہوا طریقہ اختیار کریں اس سے سفر خوشگوار رہے گا اور نفع بھی خوب ہو گا-

💫حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کی جاتی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرمایا کہ

اے جبیر کیا تم چاہتے ہو کہ جب تم سفر میں جاؤ اور صورت و ہیبت میں بہتر اور توشہءِ سفر میں بڑھ کر ہو یعنی سفر میں خوشحالی اور فارغ البالی نصیب ہو۔
💫 حضرت جبیر کہتے ہیں میں نے عرض کی جی ہاں ضرور یا رسول اللہ میرے ماں باپ آپ پر قربان

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ پانچ سورتیں پڑھ لیا کرو.
سورت کافرون، سورت نصر، سورت اخلاص، سورت فلق، سورت الناس۔
ہر سورت کو بسم اللہ الرحمن الرحیم سے شروع کرو اور اسی پر ختم کرو اور اس طرح پانچ سورتوں کے ساتھ چھ بار بسم اللہ پڑھی جائے گی

💫 حضرت جبیرؓ فرماتے ہیں کہ میں کافی مالدار اور دولت مند تھا مگر سفر میں جاتا تو سب سے ذیادہ بدحال اور تنگ دست ہو جایا کرتا تھا.
جب سے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے یہ سورتیں پڑھنے کے لئیے بتائیں اور میں نے انکو پڑھنا شروع کیا تو میں اپنے پورے سفر میں واپسی تک اپنے ساتھیوں میں سب سے ذیادہ خوشحال اور توشہءِ سفر میں فارغ البال رہنے لگا۔