💚عورتوں کے لئیے زیورات پہننے کے احکام


عورتوں کیلئیے کسی حد تک زیور کا استعمال کرنا درست ہے مگر ایسا زیور جس سے جھنکار پیدا ہوتی ہو منع ہے.
ایسے ہی وہ زیور جو گھریلو کام کاج اور عبادت الٰہی میں رکاوٹ بنے اس کا استعمال بھی جائز نہیں-

💫 حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ

ایک مرتبہ حبش کے بادشاہ نجاشی نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کچھ زیورات تحفے میں بھیجے ان میں ایک انگوٹھی سونے کی تھی جس میں نگینہ لگا ہوا تھا-
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے چھوا مگر اس کی طرف توجہ نہ کی-
اس کے بعد امامہ بنت ابی العاص جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نواسی بھی تھی کو بلوایا اور اسے وہ سب زیور دے دئیے۔ ابوداؤد