💚سونا مردوں پر حرام ھے


سونے کا پہننا باعثِ زینت و زیبائش ہے اس لئیے اسلام میں مردوں کے لئیے حرام ہے-
💫حضرت علی علیہ اسلام سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ریشم کو اپنے داہنے دستِ مبارک میں لیا اور سونے کو اپنے بائیں دستِ اکرم میں لیا اور پھر فرمایا کہ یہ دونوں میری امت کے مردوں پر حرام ہیں-

💚چاندی کے علاوہ ہر دھات کی انگوٹھی حرام ھے

انگوٹھی صرف چاندی کی جائز ھے- اس کے علاوہ ہر قسم کی دھات یعنی تانبا، پیتل، لوہا، سٹیل، اور جست وغیرہ کی انگوٹھی حرام ہے لہذا کسی مرد اور عورت کے لئیے یہ درست نہیں کہ وہ ان دھاتوں کی انگوٹھیاں اور ان سے بنا کوئی بھی زیور استعمال میں لائے۔
کچھ لوگ لوہے کے چھلے پہنتے ہیں وہ بھی حرام ہیں۔
ان دھاتوں کی انگوٹھی ناجائز ہونے پر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یہ حدیث دلالت کرتی ہے۔

💫حضرت بریدہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ھے کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی سے فرمایا جس نے تانبے کی انگوٹھی پہن رکھی تھی-
بات کیا ہے کہ مجھے تم سے بتوں کی بو آرہی ہے اس نے وہ پھینک دی اور لوہے کی انگوٹھی پہن کر حاضرِ بارگاہ ہوا-
فرمایا کیا بات ہے میں تم پر جہنمیوں کا زیور دیکھ رہا ہوں-
اس نے وہ بھی پھینک دی اور عرض گزار ہوا یا رسول اللہ۔۔۔!
میں کس چیز کی انگوٹھی پہنوں؟
فرمایا۔۔۔۔چاندی کی۔۔۔۔۔ اور پورے ایک مثقال کی نہ ہو۔