💚سنت کے مطابق داڑھی کی مقدار💚

سنت کے مطابق داڑھی کی مقدار ایک مُشت ہے۔ اس سے زائد کو کتروانا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہے لہذا جب داڑھی ایک مشت سے زیادہ ہوجائے تو اسے مٹھی بھر چھوڑ کر باقی کاٹ دیں تاکہ حد سے زیادہ نہ بڑھ جائے۔
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایسے ہی کیا کرتے تھے۔

💫 کتاب الآثار میں ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ داڑھی کو مٹھی میں پکڑ کر مٹھی سے زائد حصہ کو کاٹ دیا کرتے تھے۔

💫 سیدنا امام محمدؒ فرماتے ہیں کہ ہمارا عمل اس حدیثِ پاک پر ہے اور حضرت امامِ اعظمؒ نے بھی یہی فرمایا ہے۔

💫 حضرت علامہ شامیؒ کا ایک قول ہے کہ اگر کوئی شخص داڑھی کو مٹھی میں پکڑ کر زائد کاٹ ڈالے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔

بعض لوگ خشخشی داڑھی یعنی ایک مشت سے کم داڑھی رکھ لیتے ہیں اور وجہ جواز یہ پیش کرتے ہیں کہ اس طرح کرنے سے داڑھی بڑھانے کی حکم پر عمل ہو جاتا ہے.
ان کی یہ سوچ اتباعِ سنت سے دور ہے کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی اسی بات میں ہے کہ داڑھی ایک مشت تک رکھی جائے کیونکہ اسی سے سنت پر عمل کرنے کا مقصد پورا ہوگا۔
اس لئیے خشخشی داڑھی نہ رکھیں بلکہ سنت کی مقررہ مقدار تک داڑھی بڑھائیں۔