💚آدابِ جنازہ💚


مسلمان بھائی کے جنازے میں شامل ہونا ایک اہم اخلاقی فریضہ ہے اور جنازے کو کندھا دینا کارِ ثواب ہے۔



💚جنازے میں شامل ہونے کا سنت طریقہ💚

جنازے میں شامل ہونے کا سنت طریقہ یہ ہے کہ مرنے والے کے گھر میں جائیں اور جب جنازہ اٹھا کر لوگ جنازہ گاہ اور قبرستان کی طرف جانے لگیں تو آپ بھی ان میں شامل ہو جائیں۔



💚چارپائی اٹھانے کا سنت طریقہ💚

چارپائی اٹھانے کا سنت طریقہ یہ ہے کہ چارپائی کو چار آدمی اٹھائیں۔
پہلا آدمی جس نے دائیں جانب کا پہلا پایہ اٹھایا تھا دس قدم چلنے کے بعد یہ پایا کسی اور کو پکڑا کر دائیں جانب کے پچھلے پائے پر آجائے۔
پھر دس قدم چلنے کے بعد دوسرے کو پکڑا کر میت کی بائیں جانب جاکر بائیں جانب کا پہلا پایا پکڑے۔
پھر دس قدم چلے اور بائیں جانب کے پچھلے پائے پر آکر پایا پکڑے اور دس قدم تک چلے۔
اس طرح جنازے کو کندھا دینے میں چالیس قدم پورے کرے کیونکہ چالیس قدم پورے کرنا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہے۔

اسی طرح دائیں جانب کا دوسرا آدمی جس نے پہلی مرتبہ دائیں جانب کا دوسرا پایا پکڑا تھا وہ دائیں جانب کے پہلے پائے پر آئے۔
پھر بائیں کے پہلے پائے کو اٹھائے اور پھر آخر میں بائیں جانب کے دوسرے پائے کو اٹھائے۔
ایسے ہی بائیں جانب کا پہلا آدمی بائیں جانب کے دوسرے پائے پر آئے۔
پھر دائیں طرف آکر پہلے دائیں طرف کے پہلے پائے کو اٹھائے پھر دوسرے پائے اٹھائے۔ علی ہذاالقیاس۔

شروع میں اٹھانے والا چوتھا آدمی بھی باری باری چاروں پایوں کو اٹھا کر دس دس قدم چلے۔ اس کے بعد میت کو کندھا دینے والا دائیں جانب سے کندھا دینا شروع کرے۔
اور باری باری چاروں پایوں کو کندھا دے اور دس دس قدم چلتا جائے۔

اگر قبرستان جانے کا فاصلہ کم ہو اور کندھا دینے والے زیادہ ہوں تو پھر چند قدم چلنے سے سنت ادا ہو جائے گی۔

ضروری نہیں کہ اس صورت میں دس قدم پورے کئیے جائیں۔ یہ بحالتِ مجبوری ہے ورنہ میت کی چارپائی کا ہر پایہ اٹھا کر دس قدم چلنا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہم سنت ہے۔