💚جنازے کو جلدی لے جانا


میت کو تیار کر کے اس کے اصل مقام یعنی قبر میں پہنچانے میں جلدی کرنا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہے۔

کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جنازے کو جلدی تیار کر کے اسے جلدی دفنانے کی تاکید فرمائی ہے۔
اس لئیے میت کو زیادہ دیر کے لئیے رکھنا اچھا نہیں۔

💫حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
میت کو جلد دفن کرو اگر نیک ہے تو تم اس کو بھلائی کی طرف جلد پہنچا رہے ہو۔
اور اگر اس کے علاوہ ہے یعنی برا ہے تو اس بوجھ کو جلد اپنے کندھوں سے اتار رہے ہو۔
(مسلم شریف )

💫ایک اور حدیث میں حضرت ابو سعید رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا

کہ جس وقت جنازہ تیار کیا جاتا ہے اور لوگ اسے اپنی گردنوں پر اٹھا لیتے ہیں تو کہتا ہے مجھے جلدی لے کر چلو بشرطیکہ نیک ہو اگر نیک نہ ہو تو کہتا ہے ہائے افسوس تم مجھے کہاں لے جا رہے ہو اس کی آواز انسان کے علاوہ ہر شے سنتی ہے۔
اگر انسان سن لے تو بےہوش ہو جائے۔
(بخاری شریف )