💚جنازہ کو کندھا دینا سنت ہے


حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جنازہ کو کندھا دینے کی تاکید فرمائی ہے اور باری باری تین مرتبہ کندھا دینا چاہیے۔

💫حضور سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود سعد بن معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے جنازے کو کندھا دیا۔

جنازے کو کندھا دینے سے ایک تو انسان کو موت یاد آتی ہے اور خوفِ الٰہی طاری ہوتا ہے جس سے دل دنیا سے مُڑ کر یادِ الٰہی کی طرف مائل ہوتا ہے اور دوسرے احترامِ میت مقصود ہوتا ہے اور عبرت حاصل ہوتی ہے کہ وہی انسان جو ہم میں کھاتا پیتا چلتا پھرتا تھا آج اپنے انجام بخیر کے لئیے دوسروں کا محتاج ہے۔

اس لئیے ہر انسان کو اپنے بہتر انجام کا طالب رہنا چاہئیے۔

جنازے کا سر آگے کی طرف ہونا چاہئیے اور جب زمین پر رکھیں تو چہرہ قبلہ کی طرف ہونا چاہئیے۔