💚تدفین میں شامل ہونے کا اجر💚


مسلمان کے جنازے میں حصولِ ثواب کی غرض سے شامل ہونے کا اجر بہت زیادہ ہے یعنی جنازے میں شامل ہونے کی نیت میں اخلاص اور رضائے الہٰی مدِنظر ہو اور دوسروں کو دکھاوا یا مرنے والے کے ورثاء کی خوشامد مقصود نہ ہو اور نہ کوئی دنیاوی غرض پسِ پردہ ہو تو اسے احد پہاڑ جتنی نیکیوں کا اجر ملے گا۔

جنازہ پڑھ کر تدفین تک قبرستان میں رہنے کا ثواب صرف جنازے میں شامل ہونے سے بہت زیادہ ہے اس لئیے اگر کوئی ضروری کام نہ ہو تو پھر تدفین تک جنازے والوں کے ساتھ شامل رہیں۔

💫 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا
جو شخص مسلمان کے جنازے کے ساتھ حالتِ ایمان میں حصولِ ثواب کے لئیے جاتا ہے اور نمازِ جنازہ کے بعد دفن تک ساتھ رہتا ہے تو وہ دو قیراط لے کر واپس ہوتا ہے اور ہر قیراط کا اجر کوہِ احد کے برابر ہے۔
جو شخص نمازِ جنازہ کے بعد دفن سے پہلے واپس آجاتا ہے تو وہ ایک قیراط لے کر واپس ہوتا ہے
(بخاری شریف)