💚نیک اور بد میت کی حالت

علماء کا کہنا ہے کہ مردہ دوسروں کی آواز سنتا ہے اگرچہ اس کی آواز پرواز کر چکی ہوتی ہے۔ انسان کے علاوہ دوسرے جاندار اس کی آواز سنتے ہیں۔

نیک بخت مردے کی روح کہتی ہے کہ مجھے اپنے اصلی مقام کی طرف جلدی لے جاؤ کیونکہ وہ اللہ کی رحمت اور جنت کی نعمتیں دیکھ رہا ہوتا ہے۔

اس کے برعکس بدبخت انسان عذاب الٰہی کو دیکھ کر واویلا کرتا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے کہاں لے جا رہے ہو یعنی کہ جنازے کی حالت میں بھی اس کی روح اس مادی دنیا سے آخرت کی طرف نہیں جانا چاہتی۔

💫 حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
جب میت کو چارپائی پر رکھ کر اٹھایا جاتا ہے اگر وہ مرنے والا نیک ہوتا ہے تو کہتا ہے مجھے جلد لے چلو اور اگر نیک نہیں ہوتا تو اپنے رشتہ داروں سے کہتا ہے مجھے کہاں لے جا رہے ہو۔
اس کے آواز انسانوں کے علاوہ سب مخلوق سنتی ہے اگر انسان سن لے تو بے ہوش ہو جائے۔
( بخاری شریف)