💚جنازہ رکھنے سے پہلے بیٹھنے کی ممانعت

جنازہ جب تک نہ رکھا جائے صحت مند حضرات کے لئیے بیٹھنا درست نہیں۔
البتہ جب جنازہ رکھ دیا جائے تو بیٹھنے میں کوئی حرج نہیں۔

قبرستان میں جب میت کی چارپائی کو کندھوں سے اتار کر زمین پر رکھا جاتا ہے تو اسے آرام سے رکھنا چاہیے۔
احتراماً دفن کرنے تک کھڑے رہ کر اللہ کا ذکر کرتے رہیں تو زیادہ بہتر ہے۔
اگر جسمانی نقاہت یا کمزوری کے باعث بیٹھنا چاہیں تو بیٹھ جائیں مگر کسی قبر پر نہ بیٹھیں۔

💫 حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
ًجب تم جنازے کو دیکھو تو کھڑے ہوجاؤ اور جو شخص جنازے کے ساتھ جائے وہ اس وقت تک نہ بیٹھے جب تک کہ اس کو قبر میں نہ رکھ دیا جائے۔
( مسلم شریف)



💚جنازے سے واپسی کی سنت

جنازے سے واپسی کا سنت طریقہ یہ ہے کہ دفن کے بعد آرام سے دوستوں کے ساتھ مل جُل کر واپس آئیں۔
اگر قبرستان نزدیک ہو تو پیدل آجائیں اگر واپسی کے فاصلے میں دوری ہو تو سواری پر آجائیں کیونکہ واپسی پر سواری پر آنے میں کچھ ممانعت نہیں بلکہ حضورؐ ایک مرتبہ ایک جنازے میں شامل ہونے کے بعد واپس سواری پر آئے۔