💚جنازے میں سواری پر جانے کا مسئلہ


حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں ایک مرتبہ ایک جنازے میں شامل ہونے والے بہت سے لوگ سواریوں پر سوار تھے اور صرف چند لوگ پیدل تھے فاصلہ بھی زیادہ نہ تھا تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جنازہ میں شامل حضرات کو جو بلا ضرورت سواری استعمال کر رہے تھے منع فرمایا کہ جنازہ کے ساتھ پیدل چلو ۔

مقصد یہ ہے کہ جہاں سواری کی ضرورت نہیں تو پھر سواری پر سوار ہو کر جنازے میں نہ جائیں۔ اگر جنازہ لے جانے کی راہ لمبی ہو تو پھر سواری استعمال میں لاسکتے ہیں۔

💫 حضرت ثوبان رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک جنازہ میں گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چند سواروں کو دیکھ کر فرمایا کیا تم فرشتوں سے حیاء نہیں کرتے کہ وہ پیدل چل رہے ہیں اور تم جانوروں کی پشت پر سوار ہو۔
( ابنِ ماجہ ابوداود)