جھوٹ کی صورتیں:

جھوٹ اُم الخبائث یعنی تمام برائیوں کی ماں ہے، جس کی مذمت قرآن و سنت میں بارہا فرمائی گئی ہے۔ اس کے باوجود ہم بہت سے مواقع پر جھوٹ بولتے ہیں لیکن یہ جھوٹ ہمیں جھوٹ نہیں لگتے کیونکہ یہ ہماری زندگی کا حصہ بن چکے ہوتے ہیں، ظاہری دِکھنے والے معمولی نقصان سے بچنے اور معمولی فائدے کے حصول کے لیے جھوٹ جیسے گناہ کی روش اپنا لیتے ہیں اور ہم یہ چھوٹے چھوٹے جھوٹ بولتے ہوئے نہیں ہچکچاتے حتی کہ جھوٹ کی یہ عادت ہمارے اندر پختہ ہوتی چلی جاتی ہے۔ جھوٹ کی صرف چند صورتیں یہاں بیان کی جا رہی ہیں جو ہماری روزمرہ کی باتوں میں ہماری عام روٹین کا حصہ ہوتی ہیں، درج ذیل ہیں:

⚡ خیالات میں جھوٹ(بدگمانی)... مبالغہ آرائی... جھوٹا تکلف... جھوٹا رونا... شادی بیاہ میں جھوٹ... عمر چھپانا... جھوٹی ذاتیں بنانا... جھوٹی درخواست چھٹی کی... مسجدوں کے نام پر چندہ اکٹھا کرنا...

⚡ سب سے بڑا جھوٹ یہ کہنا کہ میں نے کبھی جھوٹ نہیں بولا.....

⚡ ٹی وی پر فضول چینل دیکھ رہے ہوں اور کوئی دین والا آ جائے تو دین والا چینل لگا لینا اور یہ ظاہر کرنا کہ میں تو یہ دیکھ رہا تھا/ رہی تھی.....

⚡ حج اور عمرہ سے آ کر پاکستان سے جائے نماز خرید کر دینا اور بتانا کہ وہاں سے لائے ہیں.....

⚡ کسی مہمان کے آنے پر کہا جائے کہ آئیے آئیے آپ کا انتظار ہو رہا تھا حالانکہ اس وقت انتظار نہ کر رہے ہوں.....

⚡ کسی سے مل کر جھوٹ بولنا کہ آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی (خواہ دل میں ناگواری کی کیفیت ہو).....

⚡ شادی پر کپڑے اور زیورات اُدھار لیکر پہننا اور ظاہر کرنا کہ ذاتی ہیں.....

⚡ ساس اپنے بیٹے کے سامنے اپنی بہو کو نیچا دکھانے کے کیلیے شورو ہنگامہ کرے...

⚡ کسی کے سامنے اس کے بچے کو پیار کرنا اور کہنا کہ کتنا پیارا بچہ ہے اگرچہ بچہ پیارا نہ لگ رہا ہو.....

⚡ پڑھنا کچھ اور ظاہر کچھ کرنا... رکشہ یا ٹیکسی والے کو کرایہ یا کپڑا، جوتے لیتے ہوئے دکاندار کو پیسے کم دینا اور یہ کہنا کہ کل میں نے اتنے ہی دیئے تھے.....

⚡ فون پر بات کرنے کو دل نہیں چاہ رہا اور یہ کہہ دینا کہ "آواز نہیں آ رہی.....

⚡ کام کرنے کو دل نہ ہو اور یہ ظاہر کرنا کہ سو رہے ہیں...

⚡ دوسروں سے جھوٹے وعدے کرنا کہ میں دعا کروں گی/کروں گا لیکن بھول جانا اور پوچھنے پر بتانا کہ کی تھی...
⚡ کسی کی چیز ادھار لے کر یہ ظاہر کرنا کہ ذاتی ہے...

⚡ بیوی میاں کے آنے پر ساس کی خدمت شروع کر دے...

⚡ خاوند کو شاپنگ کا بتا کر کہیں اور چلے جانا...

⚡ بیوی کا خاوند سے پیسے مانگنا اور خاوند کے پاس پیسے ہوتے ہوئے بھی اس کا کہہ دینا کہ میرے پاس پیسے نہیں...

⚡ اپنے کپڑوں کی قیمت زیادہ کر کے بتانا...

⚡ رشتے کیلیے بیٹے کا بتانا کہ...شریف ہےحالانکہ بیٹا آوارہ ہو...

⚡ یورپ میں بیٹا پلمبر ہو اور کہنا کہ انجینئر ہے...

⚡ کوئی قرض لینے آئے تو اس کو بُرے حالات پیش کرنا...

⚡ نیٹ پر غلط معلومات دینا... فون پر رانگ کالز...

⚡ حج و عمرہ پر جا کر حجرِ اسود کو بوسہ نہ دینا اور کہنا کہ دیا تھا...

⚡ بچہ نالائق ہو لیکن پوزیشن بتانا...

⚡ بازار سے چیز منگوا کر کہنا کہ بیٹی نے بنائی ہے...

⚡ بہو کام کرتی ہو لیکن ساس کہہ دے کہ کچھ نہیں کرتی...

⚡ نقلی زیور پہن کر

⚡کسی کے کام کرنے کا ارادہ نہ ہونا اور کہہ دینا کہ ہو جائے گا...
⚡ کوئی بلا رہا ہو، آواز سننے کے باوجود کہہ دینا کہ سنائی نہیں دیا...
اس طرح کی بہت ساری مثالیں ہماری زندگی میں ہیں۔ جہاں باطل کے نِرغے میں پھنس کر ہم جھوٹ جیسا کبیرہ گناہ کر جاتے ہیں۔