سوال

1.
اللہ پر جھوٹ باندھنے سے کیا مراد ہے؟؟؟ ایسا کرنے والوں کے بارے اللہ نے کیا ارشاد فرمایا؟؟؟


🌷سوال 2.
پیارے آقائے دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جھوٹ باندھنے والوں کو کیا وعید سنائی گئی ہے؟؟؟


: 🌷سوال 3.
جھوٹا خواب بیان کرنے والے کے بارے حدیثِ مبارکہ میں کیا بیان ہوا ہے؟؟؟


🌷سوال 4.
اپنے باپ کی بجائے کسی اور کی طرف نسبت کرنے والے کی فرضی اور نفلی عبادتیں قبول نہ ہوں گی۔
حدیثِ مبارکہ کی روشنی میں واضح کریں۔


🌷سوال 5.
پاک دامن عورتوں پر تہمت لگانے والوں کے بارے اللہ نے قرآنِ پاک میں کیا ارشاد فرمایا۔
(ایک آیت سنائیں)


🌷سوال 6.
پیارے آقائے دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مال کی خاطر جھوٹی قسم کھانے سے متعلق کیا ارشاد فرمایا۔
(ایک حدیث سنائیں)


🌷سوال 7.
مزاحاً جھوٹ ترک کرنے والوں کو پیارے آقائے دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جنت کی بشارت عطا کی. اس بارے میں ایک حدیث مبارکہ سنائیں۔


🌷سوال 8.
لوگوں کو ہنسانے کی خاطر جھوٹ بولنے والوں کو کیا وعید سنائی گئی؟؟؟ حدیث کی روشنی میں بیان کریں۔


🌷سوال9.
ازراہِ تکلف جھوٹ بولنے سے کیا مراد ہے؟؟؟


: 🌷سوال 10.
مخاطب کو حقیر جان کر جھوٹ بولنے سے بچنے کے لیے پیارے آقائے دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عبد اللہ بن عامرؓ کی والدہ سے کیا ارشاد فرمایا۔ حدیث بیان کریں۔