چغلی کا تعارف:



✨ ایک شخص سے دوسرے شخص کی طرف، یا ایک جماعت سے دوسری جماعت کی طرف، یا ایک قبیلہ سے دوسرے قبیلہ کی طرف فساد اور جھگڑے کی غرض سے کوئی کلام منتقل کرنا، چغلی کہلاتا ہے۔
یعنی ہر اس چیز یا راز کو کھول دینا جس کا کھل جانا ناپسندیدہ ہو، خواہ اس شخص کو ناپسند ہو جس سے متعلق بات کی گئی یا اس شخص کو جس کو بتایا گیا، یا تیسرا شخص اس کو ناپسند کرتا ہو، چاہے یہ برائی قول سے ہو یا فعل سے ہو یا اشارے سے ہو، اور چاہے یہ بات عیب اور نقص کی بات ہو یا نہ ہو جس کی چغلی کی گئی۔

💫 لہذا انسان کو لوگوں کے احوال کے تعلق سے خاموش رہنا چاہیے ہاں اگر اس کو بیان کرنے سے مسلمانوں کا فائدہ ہو، یا کسی برائی کا ازالہ ہو تو جائز ہے۔