چغل خوری کی مذمت:



🌷 ازروئے قرآن:

✨ اے مسلمانوں! اگر تمہیں کوئی فاسق خبر دے تو تم اس کی اچھی طرح تحقیق کر لیا کرو ایسا نہ ہو کہ نادانی میں کسی قوم کو ایذا پہنچا دو پھر اپنے کیے پر پشیمانی اٹھاؤ ۔
(سورة الحجرات آیت:06)

✨ اور تو کسی ایسے شخص کا بھی کہا نہ ماننا جو زیادہ قسمیں کھانے والا، بے وقار ، کمینہ، عیب گو، چغل خور ہو
(القلم آیات:10,11)


🌷 ازروئے حدیث:

✨ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے:
غل خور جنت میں داخل نہیں ہو گا۔
(صحیح مسلم)

✨ چغل خوری کرنے والے اور دوستوں میں جدائی ڈالنے والے اللہ عزوجل کے نزدیک سب سے بد ترین لوگ ہیں۔
(المسند)

✨ جو دو بندو ں کے درمیان چغل خوری کرے گا اللہ عزوجل اس کی قبر میں ایک آگ مسلط کردے گا جو اسے قیامت تک جلاتی رہے گی اور اس پر ایک اژدھا مسلط فرما دے گا جو اس کے جہنم میں داخل ہونے تک اسے ڈستا رہے گا۔(رواہ الکنانی فی تنزیہ الشریعۃ)

✨ میرے نزدیک تم میں سب سے پسندیدہ لوگ وہ ہیں جو تم میں بہترین اخلاق والے نرم دل، لوگوں سے محبت کرنے والے اور جن سے لوگ محبت کرتے ہوں گے اور تم میں میرے نزدیک سب سے ناپسندیدہ لوگ وہ چغل خور ہیں جو دوستوں کے درمیان تفرقہ ڈالتے اور پاک دامن لوگوں میں عیب ڈھونڈتے ہوں گے:
(مجموعہ الزوائد)