غصہ کی تعریف:


کسی خلافِ طبیعت چیز یا بات پر نفس کے جوش مارنے کی کیفیت کا نام غصہ ہے۔

• مفسیرِ شہیر حکیم الامت حضرت مفتی احمد یار خان فرماتے ہیں:

غضب یعنی غُصہ نفس کے اُس جوش کا نام ہے جو دوسرے سے بدلہ یا اسے دفع دور کرنے پر اُبھارے۔
(مراۃ المناجیح)


💚 حضرت حسن رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا:

اے ابن آدم! تو غصے میں اتنا اچھلتا ہے کہ ڈر لگتا ہے کہ شاید اب کی اچھل میں دوزخ میں جا پڑے۔ غصہ انسان کے ہوش و حواس ختم کر دیتا ہے اور اس کے ٹھنڈا ہونے پر ہمیں اپنے نقصان کا اندازہ ہوتا ہے جو کہ لوٹایا نہیں جا سکتا۔