🔥 غصے پر قابو پانے پر انعامات و فضائل:


احادیثِ مبارکہ میں غصے پر قابو پانے پر کثیر انعامات و فضائل مذکور ہیں۔ ان میں سے چند درج ذیل ہیں:

💥1. حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
جو شخص اپنی زبان کو محفوظ رکھے گا، اللہ عَزَّوَجَل اس کی پردہ پوشی فرمائے گا اور جو اپنے غصے کو روکے گا، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اپنا عذاب اس سے روک دے گا اور جواللہ عَزَّوَجَلَّ سے عذر کرے گا، اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے عذر کو قبول فرمائے گا۔
(شعب الایمان)

💥2. حضرت انسؓ سے روایت ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
جو اپنے غصہ میں مجھے یاد رکھے گا میں اسے اپنے جلال کے وقت یاد کروں گا اور ہلاک ہونے والوں کے ساتھ اسے ہلاک نہ کروں گا۔
(فردوس الاخبار)

💥3. ابو امامہؓ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
میں جنت کے اطراف میں اس شخص کے لئے ایک گھر کی ضمانت دیتا ہوں جو حق پر ہونے کے باوجود بحث و مباحثہ کو ترک کر دیتا ہے۔
(سنن ابو داؤد،)

💥4. حضرت انس بن معاذؓ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے:
جو شخص انتقام کی قدرت کے باوجود غصہ پی جاتا ہے تو اللہ تعالی قیامت کے دن اس ‏شخص کو تمام مخلوقات کے سامنے بلا کر فرمائے گا کہ آج تم جنت کی جس حور کا انتخاب کرنا چاہو جا کر انتخاب کر لو۔
(ابو داؤد ‏الترمذی)

💥5. حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے:
اللہ تعالی کے نزدیک غصہ کا گھونٹ پی جانے سے زیادہ اجر والا کوئی اور گھونٹ پینا نہیں ہے۔
(ابن ماجہ)