غصہ کے نقصانات


(دھیما غصہ غیض اور تیز غصہ غضب کہلاتا ہے)

⚡1. غضب سے ایمان یوں ہی برباد ہو جاتا ہے جیسے سرکہ سے شہد۔

⚡2. کفر کے چار ارکان ہیں رغبت، خوف، غصہ اور غضب۔ اور غضب ہر برائی کی کنجی ہے۔

⚡3. غضب سے صاحبان حکمت کا دل بھی تباہ ہو جاتاہے۔

⚡4. جو اپنے غضب پر قابو نہ رکھ سکے وہ اپنی عقل پر بھی قابو نہ رکھے گا۔

⚡5. ابلیس کا قول ہے کہ غضب میرا جال اور میرا پھندا ہے۔ میں اس کے ذریعہ بہترین افراد کو جنت کی راہ سے شکار کرتا ہوں۔