🔥 غصہ کا علاج اور بچاؤ کا طریقہ:


جب ناحق غصہ آئے تو درج ذیل میں سے کوئی بھی ایک کام کر لیا جائے تو غصہ پر کنٹرول کرنا آسان ہو جاتا ہے:

🌧 1. اعوذ باللہِ من الشیطن الرجیم پڑھیں۔

✨ حضرت سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھا تھا دو آدمی آپس میں گالی گلوچ کر رہے تھے ان میں ایک کا چہرہ سرخ ہو گیا اور گلے کی رگیں پھول گئیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
مجھے ایک ایسا کلمہ معلوم ہےکہ اگر یہ وہ کلمہ کہہ لے تو اس کی یہ حالت ختم ہو جائے، اگر یہ کہہ لے
اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم
تو جو کچھ اس پر گزر رہی ہے ختم ہو جائے۔
(صحیح بخاری)

🌧2. کھڑے ہیں تو بیٹھ جائیں، بیٹھے ہیں تو لیٹ جائیں۔

✨ حضرت ابوذرؓ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد نقل کرتے ہیں کہ
جب تم میں سے کسی کو غصہ آئے اگر وہ کھڑا ہو تو بیٹھ جائے اور بیٹھا ہو تو لیٹ جائے۔ (اگر مناسب سمجھے تو جگہ چھوڑ دے۔)
(سنن ابوداؤد، بروایت ابوذرؓ)

🌧3. پانی پی لیں۔

🌧4. وضو کر لیں اگر وضو ہے تو سجدہ کر لیں۔

✨ حضرت عطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
غضب شیطان کے اثر سے ہے اور شیطان آگ سے پیدا کیا گیا ہے اور آگ پانی سے بجھائی جاتی ہے تو جب تم میں سے کوئی شخص غضبناک ہو تو وہ وضو کرے۔
(سنن ابوداؤد)

🌧5. لاحول ولا قوة الا باللہ پڑھیں۔

🌧6. خاموش ہو جائیے، جس پر غصہ آ رہا ہے اس سے دور ہو جائیں۔

✨ حضرت ابن عباسؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
''جب تم میں سے کسی کو غصہ آئے تو وہ خاموش ہوجائے۔
(مسند احمد)

🌧7. یہ احساس رکھا جائے کہ شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے، اور غصہ شیطان کا پسندیدہ کھیل ہے، انسان کا اس شیطانی کھیل سے بچنے کا پختہ ارادہ ہی غصے کا علاج ہے۔

✨ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہُ سے روایت ہے کہ
ایک شخص خدمتِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوا، اور عرض پرداز ہوا کہ آپ مجھے کوئی وصیت کر دیجیئے؟آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
غصہ نہ کرو، پھر اس نے کئی بار یہی سوال کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر بار یہی جواب دیتے رہے: تم غصہ نہ کرو۔
(صحيح البخاري، سنن الترمذي، مسند أحمد)