🔥غصے کی جائز صورتیں:


غصہ بذاتِ خود نہ اچھا ہے نہ برا بلکہ غصہ اپنے اچھے یا برے اثرات و ثمرات کے لحاظ سے اچھا یا برا ہوا کرتا ہے۔ اگر کسی انسان میں بالکل غصہ کا مادہ ہی نہ ہو تو وہ انسان بہت سے انسانی کمالات سے محروم رہ جائے گا۔ یہاں تک کہ وہ اپنی جان و مال کی حفاظت کا بھی اہل نہیں رہے گا۔

💥 غصہ کی چند جائز صورتیں مندرجہ ذیل ہیں:

⚡1. کفار سے جہاد کرنا۔
⚡2. دشمنانِ اسلام کے خلاف دفاع کے لیے کیمیائی اور دوسرے ہتھیار تیار کرنا۔
⚡3. باطل کے شر سے محفوظ رہنے کے لئے ہر طاغوتی قوت کے خلاف حق کی آواز بلند کرنا۔
⚡4. زہریلے حشرات کو مارنا مثلاً سانپ بچھو وغیرہ۔
⚡5. چوروں اور ڈاکوں سے لڑنا۔
⚡6. مجرموں کو سزائیں دینا۔