🔥 فحش گو کیلیے وعید:


گالی دینا اور فحش کلامی کرنا اور ایک دوسرے پر لعنت کرنا نہایت بُری اور قبیح عادت ہے ،اور اپنے منہ اور زبان کو گندہ کرنا ہے۔ متعدد احادیث میں فحش گو کے لیئے وعید سنائی گئی ہے:

⚡ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہُ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
جنت ہر فحش بکنے والے پر حرام ہے۔
(فتاوی رضویہ)

⚡ رسو ل اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
دوزخ میں کچھ لوگ ایسے جائیں گے کہ جن کے منہ سے پلیدی نکلے گی اور اس کی گندگی سے تمام اہل دوزخ فریاد کریں گے اور کہیں گے کہ یہ کون لوگ ہیں کہ جن کی بدبو سے ہم سخت پریشان ہیں؟
تو کہا جائے گا:
یہ وہ لوگ ہیں کہ جو فحش کلامی کیا کرتے تھے اور فحش کلامی کو دوست رکھتے تھے۔
(کیمیائے سعادت)

⚡ ایک حدیث مبارکہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
میں نے شبِ معراج میں اپنی امت کی عورتوں کو جہنم کے اندر طرح طرح کے عذابوں میں مبتلا دیکھا، ان میں سے ایک عورت کو دیکھا کہ وہ زبان کے بل جہنم کے اندر لٹکی ہوئی ہے۔ اس کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
یہ وہ عورت ہے جو اپنی زبان سے اپنے شوہر کو تکلیف پہنچایا کرتی تھی۔
پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
میں نے ایک عورت کوجہنم میں اس طرح د یکھا کہ اس کا چہرہ خنزیر کی طرح ہے اور باقی جسم گدھے کی طرح ہے اور سانپ اور بچھو اس کو لپٹے ہوئے ہیں۔
اس کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔
یہ وہ عورت ہے جس کو جھوٹ بولنے اور چغلی کھانے کی وجہ سے عذاب ہو رہا ہے۔

⚡ جب کوئی شخص کسی چیز پر لَعنت کرتا ہے تو اس کی لَعنت آسمان کی طرف جاتی ہے، وہاں اس کے لیے دروازے بند ہوتے ہیں۔ پھر زمین کی طرف اُترتی ہے تو اُس کے دروازے بھی بند پاتی ہے۔ پھر دائیں بائیں جانے کا راستہ ڈھونڈتی ہے اور جب کوئی راستہ نہیں پاتی تو جس پر لَعنت کی گئی ہے، اس شخص کی طرف آتی ہے، اگر وہ مُستحق ہے تو ٹھیک، ورنہ لعنت کرنے والے پر لَوٹ جاتی ہے۔
(ریاض الصالحین)

⚡ روایت ہے ابو ثعلبہ خشنی سے کہ رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ
تم میں سے مجھے سب سے پیارا اور قیامت کے دن مجھ سے بہت قریب تم میں سے اچھے اخلاق والا ہے اور تم میں سے مجھ کو بہت ناپسند اور مجھ سے بہت دور برے اخلاق والے ہیں جو زیادہ بولنے والے منہ پھٹ، فراخ گو متکبر۔
(بیہقی شعب الایمان)

⚡ حضرت عیاض رضی اللہ عنہُ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا؛
آپس میں گالی گلوچ کرنے والے دونوں شیطان ہیں کہ ایک دوسرے کے مقابلے میں بد زبانی کرتے ہیں اور ایک دوسرے پر جھوٹ باندھتے ہیں۔
(صحیح ابن حبان
_

💥 حضرت ابراہیم بن میسرہ رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ

جو شخص دنیا میں فحش کلامی کرے گا۔ قیامت کے روز وہ کتے کی شکل میں ہو گا۔
(کیمیائے سعادت)